وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی کھال اتارنے والے نجی ہسپتالوں کی کھال اتارنے کا وقت آگیا ہے۔
لاہورمیں کینال توسیعی منصوبہ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈینگی ٹیسٹ کی لیبارٹری فیس نوے روپیے مقرر کردی ہے جولیب اس سے زائد چارج کرے گی اس پرحکومت کا ڈنڈا چلے گا۔انہوں نے کہا کہ اگریہ لوگ عدالتوں میں گئے توعدالتیں ان منافع خوروں کے نہیں بلکہ عوام کے حق میں فیصلہ دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے مریضوں کوپرائیویٹ ہسپتالوں میں جگہ نہ دینے کی صورت میں ایسے ہسپتالوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائےگی شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینال توسیعی منصوبے سےٹریفک کی روانی میں تیزی آئے گی اوراس منصوبہ کوبھی کلمہ چوک کی طرح تیزی سے نوے دن مین مکمل کیا جائے گا۔