جئے سندھ قومی محاذ کے رہنما بشیر قریشی نے کہا کہ ہے اسلحہ اپنی حفاظت کیلئے رکھا ہے ،اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار رحمان ملک ہونگے۔
ڈسٹرکٹ جیل سے ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر قریشی نے کہا کہ کہ کراچی میں ہزاروں دہشتگرد اسلحہ کی ناجائز نمائش کرتے ہیں حکومت انکے خلاف کچھ نہیں کرتی،سازش کے تحت سندھیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بشیر قریشی نے کہا کہ انکے پاس موجود ہتھیاروں کے لائسنس ہیں اوراگرہتھیار واپس نہ کیے گئے تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے اور اگر انکی جان کو کچھ نقصان پہنچا تو ذمہ دار وفاقی حکومت اور رحمان ملک ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اگرحکومت نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے ریلیف کیلئے کچھ نہیں کیاتو سڑکوں پرآئیں گے اور احتجاج کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں بشیر قریشی کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں رینجرزسے زیادہ سندھ پولیس متحرک ہے جنہوں نے سینکڑوں ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا رینجرز شریف لوگوں کو تنگ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔