امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے پاکستانی حکام سے رابطے ہیں
پاکستان میں امریکہ کے سفیر کیمرون منٹر نے ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرستان میں کالعدم حقانی نیٹ ورک کے پاکستانی حکام سے رابطے ہیں اوران کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں جو کہ وقت آنے پر پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اورامریکہ کو تعلقات کی بہتری کے لیے ابھی بہت کام کرنا پڑے گا۔