آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بالائی پنجاب اورکشمیر میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب اورکشمیر کے اکثرمقامات پر جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہورسمیت پنجاب کے کئی شہروں، پشاور، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش میانوالی میں پینسٹھ ملی میٹرجبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔