لاہورمیں ڈینگی کے سات مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک سو چھبیس ہو گئی۔
صوبائی داراحکومت لاہورکے مختلف ہسپتالوں میں اتوار کے روز ڈینگی کے سات نئے کیسز سامنے ٓائے۔ ڈائریکٹرسی ڈی سی ڈاکٹرجعفرالیاس کے مطابق میوہسپتال میںپانچ جبکہ اختر سعید ٹرسٹ ہسپتال، جناح ہسپتال اورالائیڈ ہسپتال فیصل ٓاباد میں ایک ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پنجاب بھر میں ڈیینگی کے مریضوں کی تعداد ایک سو چھبیس ہو گئی ہے ۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال مارچ سے اب تک ڈینگی بخار کے ایک سو تئیس کیسز کنفرم ہوئے ہیں اوراب پچیس مریض مختلف سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیںجبکہ باقی صحت یاب ہونے کے بعد اپنےگھروں کو لوٹ چکے ہیں۔