وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے گستاخانہ امریکی فلم کو دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر بلاک کرنے کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا ہے۔
وزیرداخلہ کی طرف سے انٹرپول کے سیکرٹری جنرل رونالڈ نوبل کو لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ گستاخانہ فلم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے نقصان دہ ہے۔ فلم کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج جاری ہے لہذا ایسے تمام مواد کے انٹرنیٹ لنکس فوری طورپر بلاک کیے جائیں۔ اس گھناؤنے عمل میں ملوث عناصر نہ صرف بین المذاہب ہم آہنگی کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں بلکہ دنیا بھر کے لیے خطرہ ہیں۔ خط میں انٹر پول سے گستاخانہ عمل کے خلاف موثر قانون سازی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہےتاکہ امن کے خلاف اس خطرناک سازش کو ختم کیا جاسکے۔