اسلام آباد رمشا مسیح کیس: پولیس کو چالان پیش کرنے کیلئےاکیس ستمبر تک کی مہلت۔

اسلام آبادمیںجوڈیشل مجسٹریٹ عامر عزیزکی عدالت نے رمشا مسیح کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی پولیس آفیسرمنیر جعفری نے عدالت کو بتایاکہ آئی جی اسلام آباد کی زیر نگرانی ایس ایس پی طاہر عالم کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں لہذا چالان پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مزید مہلت دی جائے۔ استغاثہ کے وکیل راؤعبدالرحیم کا کہنا تھا کہ رمشا مسیح ضمانت کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہی اسلیے ملزمہ کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کیس کے مدعی ملک عماد اور دو گواہان کو ہراساں کررہی ہے۔ رمشا کے وکیل رانا عبدالحمید کا کہنا تھا کہ ان کی مؤکل کوسیکیورٹی کے پیش نظر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور اس کا عدالت میں پیش ہونا ضروری نہیں۔ عدالت نےپولیس کو اکیس ستمبر تک چالان پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئےمقدمہ کے گواہوں کو ڈرانےیا دھمکانے سے گریز کرنے کا حکم دیا ہے۔