حج کرپشن کیس: عدالت نے سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کے دو بینک اکاؤنٹس بحال کردیے, سیکرٹری وزارت مذہبی امور راجہ آفتاب السلام سے متعلق ریکارڈ ایف آئی اے سے طلب ۔
حج کرپشن کیس کی سماعت راولپنڈی میں جج محمد احمد فاروقی کی عدالت نے کی۔ سماعت کے آغاز پرسابق وزیرمذہبی امور حامد سعید کاظمی کی جانب سے مصروفیت کے باعث آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کے منجمد بینک اکاونٹس بحال کرنے کی درخواست پر ان کے دو بینک اکاونٹ بھی بحال کرنے کا حکم دیا،عدالت میں سابق جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور راجہ آفتاب السلام کی درخواست ضمانت دائر کی گئی، جس پر عدالت نے ایف آئی اے سے ملزم کا ریکارد طلب کرتے ہوئے سماعت پچیس ستمبر تک ملتوی کردی ۔