ملک بھر میں گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،وحدت المسلیمن کے کارکنوں نے کراچی کی طرح آج لاہور میں واقع امریکی قونصلیٹ تک پہنچنے کی کوشش کی

لاہورپریس کلب کے باہر ادارہ صراط مستقیم اور عالمی نعت کونسل کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ لیکن پریس کلب کے باہر میدان جنگ کا منظر تب نظر آیا جب وحدت المسلمین کے سینکڑوں کی تعداد میں موجود کارکنان گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہرے کے بعد امریکی قونصل خانے پر حملہ کر دیا۔ مظاہرین تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز کو عبور کرتے ہوئے امریکی قونصل خانے تک جا پہنچے، مظاہرین نے قونصل خانے پر پتھراو کیا اور قونصل خانے میں موجود امریکی پرچم بھی نذر اتش کر دیا۔۔ مظاہرین کے مشتعل ہونے کے بعد پولیس حکام نے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارچ اور انسو گیس کا استعمال بھی کیا، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین عبد الخالق اسدی نے امریکی قونصل خانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ فلم کے کرداروں کی پھانسی تک احتجاجی مظاہرے جاری رہے گئے مجلس وحدت المسلمین کے احتجاج میں خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولیس اور کارکنوں کے تصادم کے بعد وحدت المسلمین کے رہنماوں کے پولیس حکام سے طویل مذاکرات ہوئے، جس کے بعد مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہو گئے۔