پیپلز پارٹی نے اپنے چوتھے دور حکومت میں قوم کو بھکاری بنادیا۔ آئندہ چھ ماہ انتہائی اہم ہیں۔ میاں نواز شریف
گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ چوتھا دور حکومت ہے لیکن اس نے قوم کو بھکاری بنادیا۔ صدر زرداری نے قوم کو لوڈ شیڈنگ اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا. آئندہ چھ ماہ انتہائی اہم ہیں۔ مسلم لیگ نون نے ملکی ترقی کے لیے بے مثال منصوبے بنائے تھے لیکن اسے کام نہیں کرنے دیا گیا۔ ملک میں انتشار پھیلانے والے ہاتھوں کو بروقت نہ روکنے کی وجہ سے ملک خطرات میں گھر گیا ہے۔