وزیراعظم نے ملک بھر میں یوٹیوب سروسز بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں یوٹیوب سروسز کو فوری طور پر بند کردے۔یہ فیصلہ یوٹیوب سروسز کی جانب گستاخانہ فلم ہٹانے سے انکار کے بعد کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گستاخانہ مواد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پی ٹی اے کی ٹاسک فورس کااجلاس ہوا جس میں تمام آئی ایس پیز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ گستاخانہ فلم کے ہر لنک کو بلاک کردیں۔