شکارپور میں عید کے روز ہونیوالے دھماکے میں شہید پولیس اہلکار کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا
شکارپور کی تحصیل خانپور کی مرکزی امام بارگاہ میں عید کے روز دو خودکش بمباروں کی جانب سے داخل ہونے کی کوشش کی گئی، پولیس اہلکاروں کے روکنے پر ایک خودکش بمبار نے اپنے آپ کو اڑا دیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جنہیں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں سے ایک پولیس اہلکار رفیق قریشی جمعہ کو دم توڑ گیا، جس کی نماز جنازہ آج پولیس ہیڈ کوارٹر شکارپور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں بریگیڈیئر فرحان اکبر، ڈی آئی جی فیروز شاہ، ایس ایس پی لاڑکانہ اورڈی سی شکارپور سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ آرمی چیف کی جانب سے خصوصی طور پر شہید پولیس اہلکار رفیق قریشی کے لئے گلدستہ پیس کیا گیا، جس کے بعد شہید رفیق قریشی کی پولیس اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے شہید اہلکار کے لواحقین کے لئے پچاس لاکھ روپے معاوضہ، ایک سرکاری نوکری اور پلاٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے