ریو پیرالمپکس میں چین چوراسی گولڈ سمیت 192 کیساتھ بدستور سر فہرست ہے
برازیل میں جاری پیرالمپکس کے آٹھویں روز بھی دلچسپ مقابلے ہوئے ۔کشتی رانی کے مقابلے میں برطانوی کھلاڑی نے طلائی تمغہ جیتا۔
مردوں کی آٹھ سو میٹر دوڑ میں سوئس رنر مارسیل ہگmarcel hug نے کامیابی سمیٹی ۔۔۔
روڈ ریس کی ایف فائیو کیٹگری میں جنوبی افریقہ کے ارنسٹ وین ڈائکernest van dyk نے میدان مارلیا۔
بلائنڈ فٹبال میں برازیل نے چین جبکہ ایران نے ارجنٹائن کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی
خواتین کی ڈِسکس تھروئنگ میں تیونس نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا،،
پچاس میٹر بیک سٹروک میں سنگاپور کی خاتون تیراک نے فتح حاصل کی ۔