مہمند ایجنسی کی تحصیل انبارمیں خود کش دھماکے کے بعد انبار اور پنڈیالی میں کرفیو نافذ
مہمند ایجنسی میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ہونیوالے خودکش حملے میں زخمی ہونیوالا مزید ایک شخص دم توڑ گیا جس سے شہادتوں کی تعداد تیس ہوگئی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونیوالے چونتیس افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب تحصیل انباراورپنڈیالی میں غیرمعینہ مدت تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ دھماکے میں تیس افراد کی شہادت پر علاقے کی فضا سوگوار ہے اور کاروباری مراکز بند ہیں۔