کولن پاول نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس 200 ایٹمی ہتھیار موجود ہیں
اسرائیل کے ایٹمی پروگرام سے متعلق کولن پاول کی ای میل روسی ہیکرزنے افشاں کی ہے،،جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مارچ دوہزار پندرہ میں کانگریس سے خطاب کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں انہوں نے ایران سے ایٹمی معاہدے کےبارے میں اپنے خدشات کااظہار کیا تھا،، یہ ای میل ڈیموکریٹک پارٹی کے جیفری لیڈز کوبھیجی گئی ،اپنی ای میل میں کولن پاول نے لکھا کہ خدشہ ہے کہ ایران نے ایک بھی ایٹم بم حاصل کرلیا تووہ استعمال کریں گے،انہوں نے کہا کہ تہران کو بھی پتہ ہے کہ اسرائیل کے پاس دوایٹمی ہتھیار ہیں جبکہ ہمارے پاس ہزاروں کی تعداد میں ہیں،،،، اسرائیل جوہری ابہام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اوراس نے نہ توکھلے عام ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے اورنہ ہی اس سے انکار کیا ہے۔۔۔
ہ