سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے شہدا کا چہلم، صوبےسانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے شہدا کا چہلم

سانحہ کوئٹہ کے زخم مندمل نہ ہوسکے، آٹھ اگست کو سول ہسپتال میں ہونے والے اندوہناک واقعے میں درجنوں افراد بشمول وکلاء لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ کئی زخمی ابھی بھی زیر علاج ہیں، واقعے کے بعد وکلاء کی جانب سے تاحال عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے، اندوہناک واقعے کے چہلم کے موقع پر اے این پی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، صوبہ بھر میں تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں، سانحہ کوئٹہ کے چہلم کے موقع پر دعائیہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے، کوئٹہ میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کی گئی ہے، اس موقع پر متاثرین کو امداد نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا جا رہا ہے