اسحاق ڈار نے پیرس میں فرانسیسی جان مارک کے ساتھ ملاقات کی اور کہا پاکستان فرانس کے ساتھ ہے

فرانس کے دورے پر موجود وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہم فرانسیسی عہدیداروں سے ملاقاتیں جاری ہیں،فرانسیسی وزیر خارجہ جان مارک کے ساتھ ملاقات میں وزیر خزانہ نے فرانس کے شہر نیس میں ہونے والی دہشت گردی پر حکومت پاکستان کی طرف سے تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان سے زیادہ اس تکلیف کو کوئی نہیں سمجھ سکتا کیونکہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے،وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ سیاسی،معاشی اور سکیورٹی کے معاملات کو بہت اہمیت دیتا ہے،تجارتی اور معاشی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر میڈیا سے بھی گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اہم فرانسیسی عہدیداروں اور اداروں کے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جو کہ بہت حوصلہ افزا رہی ہیں،،،
اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کے مستقل ممبر فرانس کی حکومت کی کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی طرف توجہ مبذول کروائی اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی،ملاقات میں فرانسیسی وزیر خارجہ نے پاکستان میں ہونے والی معاشی اصلاحات کو سراہا۔