فرانس میں ماہرین تعمیرات کی ایک ٹیم نے جدید زمانے میں ماضی کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے قرون وسطیٰ کی طرز کا قلعہ تعمیرکردیا
فرانس کے مقام ٹرائی گنی میں کاریگروں اور ماہرین تعمیرات کی ٹیم نے قرون وسطیٰ اور تیرھویں صدی کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے ایک قلعہ تعمیرکردیا، قلعہ اس مہارت سے تعمیر کیا گیا ہے کہ اس میں جدید زمانے کے کسی ہتھیار کو استعمال نہیں کیا گیا،،قلعہ تعمیر کرنے والی ٹیم میں چالیس افراد نے حصہ لیا،، قلعہ تعمیر کرنے کے لیے پتھر، مٹی، پانی، لکڑی اور ریت کا استعمال کیا گیا،قلعہ تعمیر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ جدید دنیا کودیکھانا چاہتے ہیں کہ ماضی میں قلعے کس تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے بنائے جاتے تھے،، فرانس اور کئی ممالک کے سیاح بڑی تعداد میں قلعہ دیکھنے کے لیے آرہے ہیں،سیاحوں کا کہنا ہے کہ قلعہ قرون وسطیٰ زمانے کی یاد تازہ کرتا ہے،، قرون وسطیٰ یورپ کی روایتی تاریخ کا درمیانی عہد ہے،،جس کا دورانیہ پانچویں صدی عیسوی سے شروع ہو کر سولہویں صدی تک ہے،،