وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کے باوجود صوبے میں تعلیم کی حالت نہ بدلی
سندھ میں وزیر اعلی تو تبدیل ہوئے لیکن تعلیم کی حالت نہ بدل سکی۔ سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے آبائی حلقے اور پورے ضلعے میں تین سو سے زائد یا تو بند ہیں یا ان پر بااثر افراد کا قبضہ ہے اور ان سکولوں میں مویشی باندھے گئے ہیں۔ خیرپور میں گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھڑی میرواہ کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہے اوربھوت بنگلے کا منظر پیش کررہی ہے۔ سکول میں ناکافی سہولیات کے باعث بچوں کی تعداد کم ہورہی ہے۔ کھنڈر نما سکول میں صرف ایک استاد تعینات ہے۔ سکول کے طلبا اور استاد نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ سکول کی مرمت کرائی جائے اور مزید اساتذہ کی تعیناتی کو بھی ممکن بنایا جائے۔