حمزہ شہباز:عمران خان ذاتیات کی سیاست پراتر آئے۔ ملکی سیاست میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے
ہڑپہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام نے احتساب ریلیوں کو مسترد کردیا۔ احتجاج کی بات کرنے والے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔عمران خان روز زبردستی میدان لگارہے ہیں۔ اصلی میدان دو ہزار اٹھار میں ہی سجے گا۔ عوام نے عمران خان کی احتساب ریلیوں کو مستر د کردیا ہے
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سیاست میں کسی کے گھر جانے کی بات نہیں ہوتی۔ عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ عمران خان نے دھاندلی کا شور مچایا۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کے دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان قرضہ معاف کرانےوالے کے طیارے میں گھومتے اور قبضہ مافیہ کو ساتھ رکھتے ہیں۔ ان کے ایسا کرنے سے لوگوں کو کیا پیغام مل رہا ہے۔