چین اور روس کی افواج نے مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کردیا

پانی پر تیرتی شفاف بطخیں، اٹکھیلیاں کرتے بندر اور خوشی سے جھومتا بھورا ریچھ ، اسلام آباد کے چڑیاگھر میں بچوں نے جب کی اپنے پسند جانوروں سے ملاقات تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہ رہا، عید کی تعطیلات کے فوراً بعد ویکنڈ نے سیر وتفریح کے شوقین شہریوں کا موڈ خوشگوار بنا دیا، بچوںنے چھٹی اپنے من پسند جانوروں کے ساتھ گزاری،، چڑیا گھر میں بچے یوں تو سبھی جانوروں سے مل کر خوش دکھائی دیئے مگر سب کے لاڈلے ہاتھی کاون سے ملتے بچوں کی خوشی قابل دید تھی، بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی نہ صرف کاون کو دیکھ کر خوش ہوتے رہے بلکہ اس کی تصاویر بھیکیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دیئے، ننھے سیاحوں کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں کے بعد ویکنڈ سے انہیں پھر تفریح کا موقع مل گیا ہے،بچوں کے ساتھ ان کے والدین بھی سرسبز اور پرفضا مقام کی سیر کر کے تازہ دم ہوگئے اور اپنے پیاروں کے ساتھ گزارے لمحات کو یادگار بنایا