کارکن رائیونڈ مارچ کو سنجیدہ نہ لیں اور پر امن رہیں،عمران خان ایک بے روزگار آدمی ہیں : مریم نواز ٹویٹ
مسلم لیگ ن کےکارکنوں نےتحریک انصاف کےمارچ کےخلاف ایکشن لینے کے لیے ڈندا بردار فورس تیار کی تومشتعل کارکنوں کو روکنے کیلئے مریم نواز بھی حرکت میں آگئیں، مسلم لیگ ن کی سینیر رہنما اور وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیگی کارکنوں کے نام پیغام جاری کیا اور کارکنوں کو پر امن رہنے کی اپیل کی، ہلکے پھلکے اور طنز کے انداز میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لیگی کارکن رائیونڈ مارچ کو سنجیدہ نہ لیں،عمران خان ایک بے روزگار اور فارغ شخص ہیں، جو ٹائم پاس کر رہے ہیں۔