ڈیمز ہر صورت بنیں گے,فنڈ ریزنگ کا سلسلہ نہ رکا توپانچ سال میں ڈیم بنا دیں گے،کراچی شہرمیں پانی کا مسئلہ حل کریں گے،وزیراعظم عمران خان
کراچی میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب کوپتا تھا کہ ڈیم بنانا کتنا ضروری ہے،،سیاسی لوگ پانچ سال کے لیے آتے ہیں کسی نے نہیں سوچا کہ ایک دن پانی کی کمی ہوگی،،انھوں نے کہا کہ ملک میں ڈیم بنانے کی کوشش نہ کی گئی توبہت دیرہوجائے گی،،آج فی کس ایک ہزارکیوبک میٹرپانی رہ گیا ہے،،پاکستان کا اسی فیصد پانی ضائع ہوجاتا ہے،،دوہزارپچیس تک اسی طرح چلتے رہے توپانی کی بہت قلت ہوگی،،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ چڑھا ہوا ہے جن پرایک دن کا چھے ارب روپے سود ادا کرنا پڑتا ہے،،انھوں نے اپیل کی کہ پاکستانی اپنی حیثیت کے مطابق ڈیم فنڈ میں شریک ہوں،،وزیراعظم نے کراچی کے لیے نیا ماسٹرپلان بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے لیے کراچی سرکلرریلوے پرکام کریں گے،،وزیراعظم نے کورنگی صنعتی ایریا میں سیوریج پانی کا ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کیا،،عمران خان کا کہنا تھا کہ دوماہ میں صوبائی حکومت نے کچرا نہ اٹھایا تووفاقی حکومت اقدامات کرے گی،،انھوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اوردہشتگردی کے بعد کراچی کا سٹریٹ کرائم بڑھا ہے،،وجہ محرومی کا شکارلوگوں کی تعداد میں اضافہ ہے،،انھوں نے کہا کہ بنگالیوں اورافغانیوں کے پاکستان میں پیدا ہونے والے بچوں کوشناختی کارڈ دلوائیں گے