عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کو اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرناچاہیے ۔سینیٹر سرا ج الحق

عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کو اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرناچاہیے ۔ تیل ، بجلی ، گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کی سمریاں عوام کے ہوش اڑا رہی ہیں ۔ جماعت اسلامی تمام تر تحفظات کے باوجود حکومت کو موقع دینا چاہتی ہے ۔ سراج الحق
حکومت سابقہ حکومتوں کے ٹریک پر چڑھتی نظر آرہی ہے ۔ عوام محض حکمرانوں کی تبدیلی سے مطمئن نہیں ہوںگے۔ پی ٹی آئی حکومت نے ابھی تک کوئی ایسا نمایاں کام نہیںکیا جس سے عا م آدمی کو ریلیف ملتا ۔ سراج الحق
جماعت اسلامی ملک میں ڈیموں اور پانی کے ذخائر کی تعمیر کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔ لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نکلنا ہے تو ڈیم تعمیر کرناہوں گے ۔ سراج الحق