آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے آرمی چیف چین کی سول اور ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

آئی ایس پی آ ر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں آرمی چیف اپنے ہم منصب سمیت دیگر چینی سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ دورے کے دوران چین کے مختلف سیاسی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گےدوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورت حال اور سی پیک کی سیکیورٹی سمیت اہم دو طرفہ پر بات چیت کریں گے