جرمن پولیس نے تارکین وطن پردومختلف حملوں کی تحقیقات شروع کردیں

جرمن پولیس نے ریاست سیکسونی انہالٹ میں تارکین وطن پرحملوں کی تحقیقات شروع کردیں،،جرمن پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہیسفیلڈ کے علاقے میں تارکین وطن پرحملے میں دوافغانی نوجوان ملوث ہیں جبکہ دوروزقبل نشے میں دھت پانچ جرمن شہریوں نے تین سومالی باشندوں کونشانہ بنایا،،جرمنی میں تارکین وطن کے معاملے پرجرائم میں اضافے کے باعث یہ واقعات رونما ہوئے،،انجیلا مرکل کی پالیسی کے تحت جرمنی میں دوہزارپندرہ سے ایک لاکھ تارکین وطن قیام پذیرہیں،،