سابق وزیراعظم نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیرول پر رہائی کا ٹائم آج ختم ہوجائے گا

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر پانچ روزہ پیرول پر رہائی ختم ہونے پر واپس اڈیالہ جیل جائیں گے۔ تینوں کوبیگم کلثوم نوازکےانتقال پرپانچ روزکیلئےپیرول پررہا کیا گیا تھا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کابینہ ڈویژن کی منظوری کے بعد پیرول میں بارہ سےسترہ ستمبر شام چار بجے تک توسیع کی تھی۔ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل لیجایا جائے گا۔ شہباز شریف اور دیگر پارٹی رہنما نوازشریف کوجیل چھوڑنے کیلئے ان کے ہمراہ جائیں گے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو دس برس مریم نواز کو سات برس اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔