برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر کے 700 چہترویں کی تقریبات جاری ہیں
پاکپتن میں بابا فرید الدین شکر گنج کی سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں، زائرین کیلئے بہشتی دروازہ کھول دیا گیا، درگاہ پاکپتن کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود نے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی جس کے بعد زائرین کی بڑی تعداد نے بہشتی دروازے سے گزرنے کی سعادت حاصل کی۔ بہشتی دروازہ دس محرم تک کھلا رہے گا اور پانچ دن بعد نماز فجر کے وقت ایک سال کے لئے دوبارہ بند کردیا جائے گا، عرس کےموقع پرسخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، دربار پر جانیوالے تمام راستوں کو آہنی گیٹوں سے بند کردیا گیا ہے جبکہ سو سے زائد سیکورٹی کیمرے، واک تھروگیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔دس محرم الحرام تک جاری رہنے والی عرس کی تقریبات میں علمائے کرائم، مشائخ عظام، زائرین اور عقیدت مند ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ عرس کے موقع پر محفل سماع کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔