گورنر ہاؤس لاہور میں 20 ہزار افراد کی آمد

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گور نر ہاؤس کو عوام کیلئے کھول دیا’ صوبائی وزراء اسلم اقبال ’ میاں محمود الرشید اور فیاض الحسن چوہان سمیت تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی گورنر ہاؤس آنیوالوں کو ویلکم کرتے رہے، گور نر ہاؤس کے چڑیا گھر، آبشار، مصنوعی، جھیل لان اور پہاڑی کیساتھ ساتھ فیملز گور نر ہاؤس کے سر سبز لان میں تصاویر اورسلفیاں بھی بناتے رہے۔گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے اعلان کے مطابق گور نر ہاؤس لاہور کو عوام کیلئے صبح 9 سے شام 6 بجے تک کیلئے کھول دیا جبکہ لاہور سمیت قر یبی شہروں سے مرد خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس لاہور دیکھنے کیلئے آئی۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید ’ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھی گور نر ہاؤس میں آنیوالوں کے ساتھ وقت گزارا اور انکے ساتھ تصاویر بھی بنواتے رہے جبکہ گور نر ہاؤس آنیوالی فیملز نے چڑیا گھر، آبشار، مصنوعی جھیل، دیوان خاص، بارہ دری، لان اور پہاڑی کی سیر کی جبکہ شہریوں کی رہنمائی کیلئے گورنر ہاؤس کا عملہ بھی موجود رہا۔