مقروض قوم کسی بھی طرح شاہانہ اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی:-عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں۔ سادگی اپنا کر بچائے گئے وسائل عوام کی فلاح وبہبود پر صرف کیے جائیں گے۔ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی اورملک کی خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے ۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہوتا دیکھیں گے ۔ تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر کے ایک نیا معاشرہ تشکیل دیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہقوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں۔ مقروض قوم کسی بھی طرح شاہانہ اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔