بی ایم ڈبلیو سمیت 102 گاڑیاں وزیراعظم ہاؤس میں نیلامی کیلئے تیار

وزیرِاعظم ہائوس کی 102 قیمتی لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا آغاز ہوگیا، ان میں دو بم پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں۔1994 سے 2016 ماڈل تک کی گاڑیاں نیلامی کیلئے رکھی گئی ہیں، ان میں لینڈ کروزرز، مرسڈیز بینز اور بی ایم ڈبلیو بھی شامل ہیں، نیلامی کے لئے رکھی گئی 33 گاڑیاں نئی ہیں۔ حکومت کو توقع ہے کہ ان گاڑیوں کی فروخت سے کروڑوں کی آمدن ہو گی اور مینٹی ننس کے اخراجات سے بھی نجات ملے گی۔معاون خصوصی وزیراعظم افتخار درانی کا کہنا ہے کہ 102 گاڑیاں نیلامی کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں رکھی گئی ہیں، جن میں 2 بم پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں، 2014 ماڈل کی 5000 سی سی کی 3 گاڑیاں، 3000 سی سی کی 2 گاڑیاں، 16 کرولا، 2 لیکسز اور 2 لینڈ کروزر نیلام ہوں گی۔