ملک بھر میں بارشوں کے بعد دھوپ تھوڑی تیز ہو گئی۔

ملک کے مختلف بالائی و پہاڑی علاقوں میں بارش کا زور تھم گیا، مطلع صاف ہو گیا،دھوپ میں تپش کی وجہ سے گرمی کا احساس بڑھنے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کہیں بارش کا امکان نہیں ، بیشتر علاقوں میں مطلع خشک رہیگا۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ژوب ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔