وزیرِاعظم ہاوس کی ایک سو دو قیمتی لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا آغاز ہوگیا ہے، ان میں دو بم پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیلامی میں پہلی گاڑی ٹیوٹا کرولا نیلام کر دی گئی ہے جس کا ماڈل 2010 ہے اور اسے 11 لاکھ 20 ہزار روپے میں خریدا گیا ہے، وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی جاری عمل تین مراحل میں مکمل ہوگا۔