گذشتہ مالی سال کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا۔
گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 14.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سمندری خوراک برآمد کرنے والے اداروں کی تنظیم (ایس ایف ای اے) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات سے 451 ملین ڈالر کا حجم 394 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں مالی سال 2018ءکے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 57 ملین ڈالر یعنی 14 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔