پاک افغان تجارت میں تین سال کے دوران 1.2 ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔ پی اے جے سی سی آئی

گذشتہ تین سال کے دوران پاک افغان دوطرفہ تجارت میں 1.2 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی اے جے سی سی آئی) کی رپورٹ کے مطابق 2014ءکے دوران پاک افغان دوطرفہ تجارت کا حجم 2.4 ارب ڈالر تھا جس میں تین سال کے قلیل عرصہ کے دوران 1.2 ارب ڈالر کی کمی ہو گئی جبکہ 2014ءمیں ایک اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے پانچ سال کے دوران دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔