پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انصاف اور احتساب کا معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مل کر کام کریں گے۔پیر کے روز پاکستانی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے آیا ہوں۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے پر بات ہوئی ہے۔