امریکا کی جانب سے چین کے خلاف مزید درآمدی ٹیرف عائد کرنے کے خدشات
ایشیاءکی مرکزی سٹاک مارکیٹس میں پیر کو مندی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا کی جانب سے چین کے خلاف مزید درآمدی ٹیرف عائد کرنے کے خدشات ہیں۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں مرکزی ہینگ سینگ انڈکس 1.6 فیصد،چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈکس 0.8 فیصد اورسیﺅل اور سنگا پور سٹاک مارکیٹس کے مرکزی انڈکسس 0.7 فیصد پوانٹس کھوئے جبکہ تائیپی اور ولنگٹن سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی چھائی رہی البتہ سڈنی سٹاک ایکسچینج میں0.3 فیصد تیزی رہی۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ عوامی تعطیل کی وجہ سے بند رہی ۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیائی پیسیفک شیئرز ایکس جاپان ایک فیصد ڈاﺅن رہا۔