یمنی فوج نے حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا

یمن میں سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے صنعا کے مشرق میں حوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے صنعا کے مشرق میں حوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔جاسوس طیارے کو حریب نہم کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ادھر یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ صنعا پہنچ رہے ہیں جہاں وہ حوثی ملیشیا کو سیاسی حل کے واسطے مشاورت کی جانب لوٹنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔رواں ماہ کی ابتدا میں جنیوا میں بات چیت کا نیا دور ہونا تھا تاہم حوثیوں کی عدم شرکت نے اس کا انعقاد ناکام بنا دیا۔دوسری جانب بتایا گیا کہ حوثی ملیشیا نے صنعا میں بعض نجی مکانات کو طبی مراکز اور ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا تا کہ وہاں ملیشیا کے زخمیوں کا علاج کیا جا سکے،یہ پیش رفت دارالحکومت میں ہسپتالوں کے لاشوں اور زخمیوں سے بھر جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔