صدر مملکت سے جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور وزیرتعلیم شفقت محمود نے ملاقات کی۔پیر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی، ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر عارف علوی سے وزیرتعلیم شفقت محمود نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔