قانون پر بھروسہ کرتے ہیں، میں تو پچھلی پیشی پر بھی عدالت آنا چاہتا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانون پر بھروسہ کرتے ہیں، میں تو پچھلی پیشی پر بھی عدالت آنا چاہتا تھا، ہم پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ عوام سے براہ راست ملیں، ہم نے پولیس کو احکامات دے دیئے ہیں کہ چٹ سسٹم ختم کردیں، عدالت کےلئے بہت احترام ہے۔پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیس کے معاملے پر بات کرنے سے وزیراعلیٰ نے معذرت کردی، ہم کچھ سیکھنے آئے ہیں، میں تو پچھلی پیشی پر بھی آنا چاہتا تھا، ہم نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ عوام سے براہ راست ملیں گے، عدالت کےلئے بہت احترام ہے، ہم قانون پر بھروسہ کرتے ہیں، اس معاملے کی تحقیقات پر کمیشن تشکیل دے دیا ہے، جتنے بھی پراجیکٹس ہیں ان پر کمیٹی بنا دی گئی، ہماری کارکردگی پر 90دن کے بعد بات کریں، میں خود بھی وکیل ہوں، ہائی کورٹ بار کا ممبر ہوں، کورٹ جب بھی بلائے گی آﺅں گا، ہم نے پولیس کو احکامات دے دیئے ہیں کہ چٹ سسٹم ختم کریں۔