وزیراعظم ہاؤس کی ستر سے زائد گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ جنہیں مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قیمت پر بیچا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کام شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی ہیں۔ نیلامی میں اب تک ستر سے زائد گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کاکہنا تھا دوہزار اٹھارہ میں گیس کمپنیوں کو ایک سو باون ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ گیس کی قیمت میں پہلے دو سلیب پر دس سے پندرہ فیصد،تیسری سلیب میں انیس فیصد اضافہ کیا ہے۔۔۔ ایل پی جی پر دس فیصد جی ایس ٹی لگایا گیا ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم کا مزید کہنا تھا ایل پی جی کے فی سلنڈر قیمت میں دوسو روپے تک کمی کی گئی ہے۔۔ ایل این جی صارفین کو اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔۔ گیس کی مقامی اور درآمد کی گئی پیداوار کی قیمتیں یکساں کردی ہیں۔