حکومت رانگ فٹ پر معاملات کا آغاز کر رہی ہے، ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا، خواجہ محمد آصف
پارلیمنٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے خواجہ آصف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت نے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے کمیشن کی تشکیل کی پیشکش کی تھی، ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی کمشین تشکیل نہیں دیا گیا، قائد ایوان کمیشن پر پہلے بھی وعدے کر چکے ہیں ,ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ صدرکے خطاب سے قبل اسپیکر قومی اسممبلی سے فلور مانگا تو جواب ملا کہ قوانین اجازت نہیں دیتے، جبکہ ماضی میں شاہ محمود قریشی کو خطاب کی اجازت دی گئی، ہمیں مجبوراً واک آوٹ کرنا پڑا ،ن لیگی رہنما نے تنبیہ کی کہ تلخیوں کے آغاز کی ساری ذمہ داری حکومت پر ہے، حکومت رانگ فٹ پر معاملات کی شروعات کر رہی ہے، کل ایوان کی کارروائی میں یہ معاملہ اٹھائیں گے،