وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت
وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔ ذرا ئع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عالمی معیشت اور سعودی امن پر اثر انداز ہونے والی تخریبی کارروائیوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے ۔