یورپین پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بحث آج ہوگی
برسلز : یورپی پارلیمنٹ میں پہلی بار مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربحث آج ہوگی، انسانی حقوق کےنمائندےکشمیریوں پر بھارتی مظالم پر بریفنگ دیں گے جبکہ یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کی تجاویز پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں پہلی بار مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربحث آج ہوگی، اسٹراسبرگ یورپین پارلیمنٹ کے پہلے پلینری سیشن میں مقبوضہ کشمیر کو زیر بحث لایا جائے گا۔ اجلاسس یورپین مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے جبکہ پاکستان کے ٹائم کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا، اس سیشن میں سات سو اکاون اراکین یورپی پارلیمنٹ بحث میں شامل ہوں گے جبکہ ہائی کمشنر سمیت یورپین وزارت خارجہ کی سربراہ فیڈریکا مغرینی بھی اس میں شامل ہوگی، کمشنر کا عہدہ فیڈرل منسٹر کے برابر ہوتا ہے۔ خصوصی طور پر سوشلسٹ ڈیموکریٹ اور لبرل گروپ کے اراکین مقبوضہ کشمیر کی نازک صورتحال پر ایک قرارداد کے خواہشمند ہیں اسی کے ساتھ انسانی حقوق کی زیلی پارلیمنٹری کمیٹی انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں موجود بایاں اور دایاں بازو اور سینٹرل جماعتیں سب ہی مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی تنسیخ کے نقاد ہیں۔