پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر رولنگ لکھ ر ہا ہوں،جلد جاری کر دی جائیگی۔ اسد قیصر
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ارکان کو اجلاس کی کارروائی کے دوران آگاہ کیا ہے کہ وہ پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر رولنگ لکھ رہے ہیں۔ جلد جاری کر دی جائے گی جبکہ اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی پر واضح کیا ہے کہ رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کے بغیر قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نامکمل ہے۔ گزشتہ روز سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پرائیویٹ ممبر بلز قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو جا رہے ہیں۔ کمیٹی ہی نامکمل ہے۔ رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو کمیٹی کے اجلاسوں میں نہیں لایا جاتا۔ سپیکر نے کہا کہ پوائنٹ آ گیا احسن اقبال نے کہا کہ سپیکر آپ اسے پوائنٹ پر نہ رکھیں۔ پروڈکشن آرڈر کے بارے میں کوئی فیصلہ بھی کریں۔ خواجہ آصف نے بھی گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی سپیکر کو دی گئی ہے۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر رولنگ لکھنا شروع کر دی ہے جلد جاری کر دی جائے گی۔