وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم نے حکومت کے معاشی اصلاحاتی کے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔وزیراعظم کی معاونت کے لیے مشیر خزانہ، گورنراسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ موجودتھے جب کہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر مڈل ایسٹ وسٹرل ایشیا جیہاد آزور کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی مالیاتی پیکج کی معاونت کے بعد حکومتی اقدامات پر بات چیت ہوئی جب کہ وزیراعظم نے حکومت کے معاشی اصلاحاتی کے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔