وزیر اعظم سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات،پاکستان کی معاشی صورتحال اور قرض پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر مڈل ایسٹ جہاد اظہور کر رہے ہیں۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے مشن ہیڈ ارنسٹو رمیز ریگو بھی وفد میں شامل ہیں۔ملاقات میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سیکریٹری خزانہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور قرض پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اس سے قبل آئی ایم ایف کے وفد نے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں مشیر خزانہ نے وفد کو معاشی استحکام کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی تھی۔