اسرائیل کے طیاروں نے متحدہ عرب امارات اور بحرین سے تعلقات قائم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کے ایک روز بعد ہی غزہ پر بمباری کردی
خیبرایجنسی اے ایف کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے الزم عائد کیا کہ غزہ سے راکٹ حملے ہوئے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ 1994 کے بعد اسرائیل کے عرب ممالک سے ہونے والے معاہدے روک دیے جائیں۔دوسری جانب غزہ کی حکمران جماعت حماس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بمباری جاری رہی تو کشیدگی بڑھے گی۔اسرائیل کے طیاروں نے متحدہ عرب امارات اور بحرین سے تعلقات قائم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کے ایک روز بعد ہی غزہ پر بمباری کردی۔