آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی سیریز کے بعد ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا پانچویں سے چوتھے نمبر پر آگئی۔انگلش کھلاڑی کرس ووکس بولرز کیٹیگری میں تیسرے اور آل راؤنڈر کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر آگئے۔بیٹنگ میں انگلینڈ کے جوہنی بیرسٹو اور بولر میں جوفرا آرچر دسویں نمبر پر آگئے، پاکستان کے محمد عامر ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔بیٹسمین رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے، آل راؤنڈرز کی فہرست میں عماد وسیم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔