‘سربراہان مملکت کو آم کا تحفہ بھیجنا، پاکستانی آم کی مارکیٹ بڑھانے کےلیے ہے’
لاہور : صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ چینی کی پیداوار کیلئے گنے کے بجائے چقندرکی کاشت بھی کی جاسکتی ہے، ہمیں زرعی اجناس کے بجائے ان سے بنی منافع بخش مصنوعات برآمد کرنی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں ایوان صںعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہماری زیادہ تر برآمدات زرعی اجناس کے گرد گھومتی ہیں، چینی کی پیداوار کیلئے گنے کے بجائے چقندر کی کاشت بھی کی جاسکتی ہے۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ کھیتوں کو پانی دینے کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، کھیتوں کو پانی دینے کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں زرعی اجناس کے بجائے ان سے بنی منافع بخش مصنوعات برآمد کرنی چاہئے، خوشی ہے پاکستان میں زیتون کی کاشت بھرپور طریقے سے جاری ہے، روایتی فصلوں کے بجائے منافع بخش، کم پانی سے پیدا فصلوں پر توجہ دینی چاہیئے۔